لڑکی کو شادی کی پیشکش کیلئے سرپرائز مہنگا پڑگیا،فلیٹ جل کر خاکستر

خوش قسمتی سے اس حادثے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،فائر فائٹرنے آگ پر قابو پالیا

جمعرات 6 اگست 2020 16:40

لڑکی کو شادی کی پیشکش کیلئے سرپرائز مہنگا پڑگیا،فلیٹ جل کر خاکستر
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) انگلینڈ میں جنوبی یارک شائر کے علاقے میں ایک لڑکا اپنی گرل فرینڈ کو شادی کی پیشکش کے لیے سرپرائز دینا چاہتا تھا اور اس کے لیے اس نے ایک کمرے کو لائٹیں، غباروں اور موم بتیوں سجایا اور اس کے بعد وہ اپنی گرل فرینڈ کو لینے اس کے آفس چلا گیا۔

(جاری ہے)

جیسے ہی لڑکا اپنی گرل فرینڈ کو گھر لے کر آیا تو اس کے فلیٹ میں موم بتی کی وجہ سے آگ سے بھڑک اٹھی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فائر فائٹرز نے اگرچہ اس آگ پر چند گھنٹوں میں قابو پا لیا مگر اس دوران فلیٹ مکمل طور پر جل گیا۔ خوش قسمتی سے اس حادثے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

متعلقہ عنوان :