امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے بلڈ کینسر کے علاج کی دوا منظور کر لی

وہ افرادجو بار بار مائیلوما میں مبتلا ہوجاتے اور پھر قوت مدافعت علاج کے قابل نہیں رہتی وہ استعمال کرسکیں گے،بیان

جمعرات 6 اگست 2020 16:40

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی ای)نے بلڈ کینسر کے علاج کیلئے تیار کی گئی دوا بیلنٹامیب میفاڈوٹن کی منظوری دے دی۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا میں مائیلوما بلڈ کینسر کی دوسری عام شکل ہے جو قابل علاج تو ہے مگر اس کے مریض ٹھیک ہو کر بھی بار بار اس میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوا ساز کمپنی گلیکسواسمتھ کلائن (جی ایس کی)اپنی دوا بیلنٹا میب میفاڈوٹن یا جسے بلین ریپ بھی کہا جاتا ہے کی آزمائش کر رہی تھی جس کی منظوری اب امریکی ایف ڈی اے نے دے دی گئی ہے۔دوا بنانے والے ماہرین کا کہنا تھا کہ اس دوا کے استعمال کی منظوری ان افراد کے لیے دی گئی ہے جو بار بار مائیلوما میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور پھر ان کی قوت مدافعت علاج کے قابل نہیں رہتی۔

متعلقہ عنوان :