بیروت دھماکوں کے صدمے میں لبنانی اور فلسطینی دونوں متاثر ہیں، حماس

جماعت کی قیادت نے لبنانی حکومتی عہدیداروں سے رابطے کیے ہیں اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے،بیان

جمعرات 6 اگست 2020 16:40

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میںہونے والے دھماکوں کے بعد لبنانی قوم اورحکومت کے ساتھ مکمل ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا ہے اورکہاہے کہ بیروت بندرگاہ میں ہونے والے دھماکوں میں صرف لبنانی قوم متاثر نہیں ہوئی بلکہ اس میں فسلطینی قوم بھی برابر متاثر ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے شعبہ اطلاعات کے انچارج رافت مرہ نے ایک بیان میں کہا کہ بیروت دھماکے لبنانی قوم کے لیے نکبہ سے کم نہیں اور اس میں فسلطینی قوم بھی اتنی ہی متازچر ہوئی ہے جتنے کہ لبنانی عوام متاثر ہوئے ہیں۔ مشکل کی اس گھڑی میں حماس اور فلسطینی قوم لبنانی قوم کے ساتھ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بیروت میںہونے والے المناک دھماکے نہ صرف لبنانی عوام بلکہ فلسطینی قوم کے لیے بھی شدید صدمہ ہیں۔حماس رہ نما نے کہا کہ جماعت کی قیادت نے لبنانی حکومتی عہدیداروں سے رابطے کیے ہیں اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے

متعلقہ عنوان :