اسرائیلی جیل میں قید دو فلسطینیوںکی بھوک ہڑتال جاری

ایک اسیر نے گزشتہ 10،دوسرے نے پانچ دن سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے،کلب برائے اسیران

جمعرات 6 اگست 2020 16:40

غرب اردن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) اسرائیلی جیلوں میں قید دو فلسطینی شہریوں 50 سالہ ماھر الاخرس اور 54 سالہ خلیل ابو عرام نے اسرائیلی جیلروں کے مظالم کے خلاف بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ ماہر الاخرس غرب اردن کے شمالی شہر جنین جب کہ خلیل ابو عرام غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق کلب برائے اسیران نے بتایاکہ اسیر ماہر الاخرس 10 روز سے 'عوفر' جیل میں بھوک ہڑتال جاری رکھے ہوئے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے 27 جولائی 2020 سے اپنی بلا جواز گرفتاری کے خلاف بھوک ہڑتال شروع کی ۔بھوک ہڑتال کرنیوالے دوسرے فلسطینی خلیل ابوعرام نے پانچ روز سے بھوک ہڑتال جاری رکھی ہوئی ہے۔ ابو عرام نے بھوک ہڑتال اس وقت شروع کی تھی صہیونی جیلروںنے عید کے موقعے پر اس کے اسیر بیٹے 25 سالہ احمد کو ملاقات کی اجازت دینے سے انکار کردیا اور ساتھ ہی ابو عرام کو ایک کال کوٹھڑی میں قید کردیا تھا۔ ابو عرام اس وقت عسقلان جیل میں جب کہ اس کا بیٹا احمد جزیرہ نما النقب کی بدنام زمانہ قید میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :