فلسطین میں کرونا سے مزید چاراموات،353نئے کیسز کی تصدیق

جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 57 سے 70 سال کے درمیان ہیں،وزیرصحت کی پریس بریفنگ

جمعرات 6 اگست 2020 16:40

رام اللہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) فلسطینی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کرونا کے مزید 4 مریض دم توڑ گئے جب کہ مزید 353 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ہے۔ 199 مریض صحت یاب ہوئے ہیں جب کہ مجموعی طور پر گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران 2936 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی خاتون وزیر صحت می کیلہ نے بتایا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا کے مزید چار مریض چل بسے۔ ان میں سے تین اموات الخلیل اور ایک اریخا میںہوئی ہے۔ جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 57 سے 70 سال کے درمیان ہیں۔نئے سامنے آنے والے کیسز میں 158 کا تعلق الخلیل، نابلس سے 20، اریحا اور وادی اردن سے 21، ا بیت لحم ، سے 4، قلقیلیہ سے پانچ، رام اللہ سے 14، ، طولکرم میں سے 25 اور القدس سے 104 مریضوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :