حکمران خاندان کی شان میں نظمیں لکھنے پر بچوں کے لیے نقد انعامات

اول نمبر پر آنے والے سب سے کم عمر بچے کو 6700 ڈالر ،دوسرے نمبر پر آنے والے بچے کو چار ہزار ڈالر دیے گئے

جمعرات 6 اگست 2020 16:40

حکمران خاندان کی شان میں نظمیں لکھنے پر بچوں کے لیے نقد انعامات
گروزنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) چیچنیا میں بچے نقد انعامات اور جدید سمارٹ موبائل فون دیئیجانے کے وعدے پر متعلق العنان حکمران کے خاندان کی تعریف میں نظمیں لکھ رہے ہیں۔ایک حالیہ مقابلے کے فائنل میں آنے والے دس بچوں کو رمضان قادروف اور ان کی والدہ ایمن کی تعریب میں لکھی گئی نظموں پر انعامات دیے گئے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اول نمبر پر آنے والے سب سے کم عمر بچے کو 6700 ڈالر کا نقد انعام دیا گیا اور دوسرے نمبر پر آنے والے بچے کو چار ہزار ڈالر دیے گئے۔

چیچنیا کے حکام نے گروزنی ٹی وی کی رپورٹ میں کہا کہ تیسرے نمبر پر آنے والے بچے کو 2700 ڈالر اور باقی سات بچوں کو سمارٹ فون دیے گئے۔قادروف جو جنوبی روس کے اس خطے پر سنہ 2006 سے حکمرانی کر رہے ہیں وہ شاعری کے اس مقابلے سے بہت خوش ہیں اور انہوں نے اس ہفتے اپنی والدہ کی 67 ویں سالگرہ پر ایک اور مقابلہ منعقد کرانے کا اعلان کیا ۔

متعلقہ عنوان :