لکھنو کے ہوٹل سے جوان کنوارے جوڑے کی لاشیں برآمد

لڑکی کی لاش بستر پر پائی گئی جب کہ لڑکے کی لاش چھٹ سے لٹکی ہوئی تھی،دونوں نے مبینہ طور پر خودکشی کی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 6 اگست 2020 16:44

لکھنو کے ہوٹل سے جوان کنوارے جوڑے کی لاشیں برآمد
لکھنو(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-06اگست2020ء) لکھنو کے ہوٹل نوجوان جوڑا مردہ پایا گیا۔تفصیلات کے مطابق لکھنؤ کے ہوٹل میں نوجوان جوڑے کی لاشیں ملی ہیں۔دونوں کی لاشوں کے پاس سے کوئی خودکش نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہوٹل کے عملے نے جوڑے کی لاشوں کو کمرے میں دیکھا تو فورا پولیس کو اطلاع دی۔لڑکی کی شناخت نینسی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ لڑکے کا نام راہول بتایا گیا ہے۔

نینسی کی لاش بستر پر پائی گئی تھی جبکہ راہول نامی نوجوان لاش چھت پر لگے پنکھے سے لٹک رہی تھی۔

(جاری ہے)

نینسی کے گھر والوں نے پولیس میں شکایت درج کروائی ہے کہ راہول نامی لڑکے نے ہماری بیٹی کو دھوکہ دیا ہے۔اہلخانہ کی جانب سے لاشوں کی شناخت کر لی گئی جس کے بعد لاشوں کو اسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔جائے وقوع سے نمونے جمع کرنے کے لئے فرانزک ٹیم طلب کی گئی۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہم دونوں خاندانوں اور ہوٹل کے عملے سے بھی پوچھ گچھ کر رہے ہیں۔تفتیش میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ نینسی اور راہول پچھلے چار سالوں سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔لیکن دونوں نے خودکشی کیوں کی اس کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔

متعلقہ عنوان :