بیروت دھماکوں میں خاتون جرمن سفارتکار بھی ہلاک ہوگئیں

جب دھماکے ہوئے خاتون جرمن مندوب اپنے اپارٹمنٹ میں تھیں، دھماکوں میں 160 اموات ہوئیں اور5ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 6 اگست 2020 17:49

بیروت دھماکوں میں خاتون جرمن سفارتکار بھی ہلاک ہوگئیں
بیروت (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 اگست 2020ء) بیروت دھماکوں میں خاتون جرمن سفارتکار بھی ہلاک ہوگئیں، جب دھماکے ہوئے خاتون جرمن مندوب اپنے اپارٹمنٹ میں تھیں، دھماکوں میں 160 اموات ہوئیں اور5ہزار سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق لبنان کے دارلحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکے میں خاتون جرمن مندوب بھی ہلاک ہوگئی ہیں۔

خاتون مندوب کی ہلاکت پر جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔جرمنی کی خاتون مندوب کی ہلاکت بیروت میں ان کے اپارٹمنٹ میں ہوئی۔ لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہونے والے دھماکوں نے ساحلی پٹی کو کھنڈر بنا دیا ہے۔ شہر کی بندرگاہ تقریباً مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ سیکڑوں افراد بے گھر ہو گئے ہیں جبکہ دھماکوں کے نتیجے میں اب تک 160 سے زیادہ افراد جان سے گئے اور 5 ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں جن میں کئی ابھی تک انتہائی نازک حالت میں ہیں۔

(جاری ہے)

بیروت میں دھماکوں کے بعد 2 ہفتے کے لیے ایمرجنسی نافذ کردی گئی دھماکوں کی ذمہ داری کا تعین ہونے تک بندرگاہ انتظامیہ کے عہدے داروں کو گھروں پر نظر بند کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے دھماکوں کے بعد سے درجنوں افراد تاحال لاپتہ ہیں، نقصان کا تخمینہ 15 ارب ڈالر لگایا گیا ہے۔ دوسری جانب بیروت کے گورنر مروان عبود نے کہا ہے کہ بندرگاہ کے علاقے میں تباہ کن دھماکوں کے نتیجے میں تین سے پانچ ارب ڈالر تک مالی نقصان ہوا ہے اور مکانات اور عمارتیں تباہ ہونے سے کم سے کم تین لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں. عرب نشریاتی ادارے کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انجنیئر اور ٹیکنیکل ٹیمیں ابھی دھماکوں کے نتیجے میں ہونے والی تباہ کاریوں کا سرکاری تخمینہ لگا رہی ہیں لیکن میرے خیال میں اڑھائی سے تین لاکھ افراد بے گھر ہوگئے ہیں. انہوں نے بتایا کہ بیروت کی بندرگاہ کے نزدیک گودام میں تباہ کن خطرناک دھماکے سے آدھا شہر متاثر ہواہے دھماکے کے بعد بندرگاہ کے آس پاس سینکڑوں کثیر منزلہ عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں اور شاہراہوں پر کھڑی ہزاروں گاڑیاں تباہ ہوچکی ہیں۔