پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک ہے،
ملکی تاریخ میں پہلی بار آن لائن پلیٹ فارم پر ایکسپوہو رہی ہے۔ کورونا وبا اور لاک ڈائون کے باعث پاکستان سمیت دنیا بھر میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو ئیں تاہم راولپنڈی چیمبر نے مشکل حالات کو مواقع میں بدلا اور آئی ٹی کے فعال استعمال سے کئی ایونٹس، تربیتی سیمینارز، بزنس کانفرنس اور ٹریڈ فورم آن لائن پلیٹ فارم پر منعقد کئے آذربائیجان کے سفیر علی علیزادے اورراولپنڈی چیمبر آف کامرس کے رہنمائوں کا ورچوئل انٹر نیشنل راول ایکسپو سے خطاب
جمعرات 6 اگست 2020 18:25
(جاری ہے)
کیسز کی تعدادروزانہ کم ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ راول ایکسپو کی تقریب رونمائی صدر مملکت عارف علوی نے کی یہ تاجر برادری کے لیے اعزاز اور اعتماد سازی کے ساتھ ساتھ حکومت کی سنجیدگی کو بھی ظاہر کرتی ہے۔
ای کامرس اور ورچوئل پلیٹ فارمز آج کے دور کی حقیقت ہیں۔ چیئر مین راول ایکسپو ناصر مرزا نے کہا کہ ورچوئل پلیٹ فارم کی خاص بات یہ ہے کہ نمائش میں شرکت کے لیے وقت کی قید نہیں ہے۔ چوبیس گھنٹے میں کسی بھی وقت کوئی بھی سٹال ہولڈر یا وزیٹرآن لائن پلیٹ فارم پر نمائش میں شرکت کر سکے گا۔ نمائش میںDEPO کی جانب سے دفاعی ساز و سامان کے ڈسپلے کے علاوہ، رئیل اسٹیٹ، الیکٹرانکس، جیولری، فارما، گارمنٹس، انجینئرنگ، مشینری، فوڈ سمیت مختلف سیکٹرز سے وابستہ کمپنیاں اپنی مصنوعات کا ڈسپلے کر سکیں گی۔ورچوئل انٹر نیشنل راول ایکسپو سات اگست سے سولہ اگست تک جاری رہے گی۔اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر علی علیزادے نے کہا کہ پاکستان غیر ملکی سرمایہ کاری کیلئے پرکشش ملک ہے۔ راولپنڈی چیمبر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی چیمبر نے پاکستان میں ورچوئل ایکسپو کاانعقاد کیا ہے۔ انہوں نے ڈپلومیٹک کمیونٹی کی جانب سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ ورچوئل ایکسپو میں ڈیفنس ایکسپو پروموشن بورڈ کے چیئرمین ، مختلف ملکوں کے سفرا، کمرشل قونصلروں ، پاکستان کے چیمبر آ ف کامرس کے سابق صدور، سینئر نائب صدر نوشیروان خلیل خان، نائب صدر حمزہ سروش اور چیمبر ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک میں روپے کے مقابے ڈالر کی قدر278.45روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5پیسے مہنگا
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا نیاریکارڈقائم، انڈکس 692.49 پوائنٹس(0.97) اضافہ کے بعد72051.89پوائنٹس پربند
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،100 انڈیکس 703 پوائنٹ اضافے کے ساتھ 72 ہزار63پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کے لیے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
زیرگردش کرنسی کے حجم میں ہفتہ واربنیاد پر2.1 فیصداضافہ ہوا،سٹیٹ بینک
-
ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمتوں میں گزشتہ ہفتہ کے دوران کمی
-
برائلرگوشت کی قیمت میں مزید 25 روپے کلو کمی
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.