ڈیرہ اسماعیل خان، اے ڈی سی غازی نواز خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

جمعرات 6 اگست 2020 18:25

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی (واسا )کے قائمقام سی ای او اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ غازی نواز خان کی گریڈ 19میں ترقی اور تبادلے کے بعد واسا ڈیرہ اسماعیل خان کے سٹاف کی جانب سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں واسا ڈیرہ کے نوتعینات قائمقام سی ای اوچوہدری عطاء اللہ نے غازی نواز خان کو روائتی پگڑی پہنائی جبکہ سپرنٹنڈنٹ واسا چوہدری اسلم، سینٹری انسپکٹرمحمد تنویر اور دیگر سٹاف نے خصوصی سوینئر پیش کیا۔ اس موقع پر غازی نواز خان کاکہنا تھا کہ کم وقت میں واسا اہلکاروں نے جس محبت اور خلوص کا اظہار کیا وہ مدتوں یاد رہے گا۔

متعلقہ عنوان :