Live Updates

وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرکے دنیا کے کونے کونے میں پہنچا دیا ہے، علی امتیازوڑائچ

جمعرات 6 اگست 2020 18:26

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امتیازوڑائچ، پارٹی رہنماء رانا تنویر کی طرف سے این اے 131 کے کارکنوںکے اعزاز میںدی گئی عیدملن پارٹی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ نے ہمیشہ عوام کو دھوکا دیااور مشکل وقت میں قیادت کارکنوں کو چھوڑ کر بیرون ملک بھاگ گئی، ن لیگ کی قیادت ملک وقوم کے ساتھ مخلص نہیں، ن لیگی قیادت کورونا وائرس اور مسئلہ کشمیرپر سیاست کرنے سے باز نہیں آئی ، ن لیگ نے اپنے دورحکومت میں مود ی کے ساتھ دوستی کی پینگیں بڑھائیں اور کشمیر کاز کو سخت نقصان پہنچایا ، وزیراعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرکے دنیا کے کونے کونے میں پہنچا دیا ہے ،اس موقع پر رانا تنویر سمیت دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ این اے 131 کی عوام کی خدمت کرنے کے لئے دن رات حاضر ہیں، بلدیاتی انتخابات میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور انشاء اللہ تاریخی کامیابی حاصل کریںگے، عیدملن پارٹی میں فیصل حاکم بھٹی، حاجی شاہد اقبال، ناصر محمود جٹ، رائو کاشف ، رانا امان اللہ ،حبیب سرور، رانا طاہر اسلام، رانا سعید احمد خاں، رانا شکیل احمد، رانا الماس لیاقت ، شہبازجٹ، چوہدری اکرم ، رانا جاوید شاہین، حافظ بابر انوار ، شریف الدین ،رانا عادل و دیگر نے شرکت کی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات