Live Updates

سید علی گیلانی کو نشان پاکستان دینا کشمیریوں سے محبت کا ثبوت دیا ہے ،حاجی فیاض

جمعرات 6 اگست 2020 18:39

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) تحریک انصاف گلبرگ ٹائون کے صدر حاجی فیاض نے کہاکہ حکومت پاکستان کی طرف سے سید علی گیلانی کو نشان پاکستان دینا کشمیریوں سے محبت کا ثبوت دیا ہے ،پاکستانی عوام کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، پاکستانی قوم سید علی گیلانی کی جرات اور بہادری اور عظمت کو سلام پیش کرتی ہے ، کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے ، کشمیرکے بغیر پاکستان اپنی تعمیر اورتکمیل میں نامکمل ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات