مشترکہ مفادات کونسل نے حکومت کی متبادل اور قابل تجدید توانائی پالیسی کی منظوری دے دی ہے، وفاقی وزیر اسدعمر کا ٹویٹ

جمعرات 6 اگست 2020 18:39

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی واصلاحات وخصوصی اقدامات اسدعمر نے کہا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل نے حکومت کی متبادل اور قابل تجدید توانائی پالیسی کی منظوری دے دی ہے، نئی پالیسی انشاء اللہ پاکستان کی قابل تجدید صلاحیتوں کو بروئے کار لانے میں معاون ثابت ہو گی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ہائیڈل وسائل کی تاریخی ترقی شروع کرنے کے بعد قابل تجدید توانائی کی ترقی کے حوالے سے اقدامات شروع کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :