محکمہ خوراک نے فلور ملز کی پیداوار اور سپلائی کی انسپکشن شروع کر دی

جمعرات 6 اگست 2020 18:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) محکمہ خوراک نے فلور ملز کی پیداوار اور سپلائی کی انسپکشن شروع کر دی ،فلور ملوں کی فوٹیج استعمال ہوگی۔ صوبہ بھر میں معیاری خوراک کی یقینی فراہمی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔پنجاب فوڈ اتھارٹی کی 1ہزار575 مقامات کی چیکنگ کے دوران63 مقامات سیل اور190 کو جرمانے کیے گئے۔

(جاری ہے)

وزیر خوراک پنجاب عبدالعلیم خان کی ہدایت پر محکمہ خوراک نے فلور ملوں کی انسپکشن کیلئے لاہور سمیت صوبہ بھر میں ٹیمیں تشکیل دے دیں۔لاہور کیلئے 3 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں،ٹیموں میں گریڈ 17 اور 15 کے افسران شامل ہیں۔ٹیمیں سرپرائز چیکنگ کے دوران فلور ملوں میں آٹے کی پروڈکشن اور مارکیٹ میں سپلائی کی انسپکشن کرینگی۔حکومت کی جانب سے ملوں کو فی باڈی 41 بوریاں سرکاری گندم فراہم کی جا رہی ہے۔محکمہ خوراک کے مطابق محکمانہ انسپکشن کا مقصد گندم اور آٹے کی ذخیرہ اندوزی اور غیرقانونی نقل و حمل روکنا ہے۔