پاکستان نے ٹیسٹ کا آغاز اچھے انداز میں کیا ہے، سرفراز نواز

بابر اعظم نے ثابت کردیا ہے وہ دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں، سابق بائولر

جمعرات 6 اگست 2020 19:11

پاکستان نے ٹیسٹ کا آغاز اچھے انداز میں کیا ہے، سرفراز نواز
مانچسٹر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) سابق فاسٹ بولر سرفراز نواز نے کہا ہے کہ پاکستان ٹیم نے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کا آغاز اچھے انداز میں کیا، مشکل کنڈیشن اور بہترین بولرز کے سامنے بابر اعظم اور شان مسعود کی بیٹنگ لاجواب رہی ہے۔ایک انٹرویومیں سرفراز نواز نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کپتان اظہر علی نے دو اسپنرز کو مد نظر رکھتے ہوئے کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے ثابت کردیا ہے کہ وہ دنیا کے بہترین بیٹسمین ہیں۔سرفراز نواز نے کہا کہ مانچسٹر میں کوئی بھی ٹیم ان کنڈیشن میں پہلے بولنگ کو ترجیح دیتی لیکن کپتان اظہر علی نے دو اسپنرز لینے کے بعد پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی تاکہ چوتھی اننگز میں انگلش ٹیم کو مشکل میں ڈال سکیں۔انہوں نے کہا کہ مانچسٹر میں پہلے روز بارش تھی لیکن اب مزید دو تین روز بارش نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :