مظفرآباد ،سرلی سچہ کے نوجوانوں نے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کر دیا

جمعرات 6 اگست 2020 19:35

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) مظفرآباد کے نواحی علاقے سرلی سچہ کے نوجوانوں نے اپنے حقوق کیلئے مشترکہ جدوجہد کرنے کا اعلان کر دیا۔اپنے حقوق کیلئے ’’سٹینڈ فار رائیٹس‘‘ قائم کر لی۔محمد نصیر صدر،محمد شبیرچیئرمین اور میر امتیاز احمد جنرل سیکرٹری منتخب کر لئے گئے۔تنظیم کے دیگر عہدیداروں میں عمران میرسینئر نائب صدر، راجہ سفیر شاکرنائب صدر، محمد عمران میرایڈیشنل جنرل سیکرٹری، محمد صادق سیکرٹری مالیات،امتیاز احمدایڈیشنل سیکرٹری مالیات، ریاض میرسیکرٹری اطلاعات اور محمد رفیق رابطہ سیکرٹری کو منتخب کیا گیا۔

عہدیداران نے باقاعدہ حلف اُٹھا لیا۔ تنظیم بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں،علاقے کی تعمیروترقی و خوشحالی،تحفظ جنگلات،صحت کی سہولیات عدم فراہمی،بیروزگاری اور اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں اور نو عمر نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی غیر اخلاقی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے کام کرے گی۔

(جاری ہے)

ایس ایف آر عوامی مشاورت سے علاقائی تعمیروترقی و خوشحالی،تعلیم کے فروغ اور غیر اخلاقی سرگرمیاں روکنے کیلئے کام کرے گی۔

سینکڑوں افراد کی سماجی تنظیم کے پروگرام میں شرکت۔نوجوانوں کو عوامی خدمت کیلئے متحرک کرنے کا باعث بنے گا۔تنظیم کے زیر اہتمام گزشتہ روز سرلی سچہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی رہنماء بلال حیدر،سی پیک کے کنٹریکٹر جمیل قریشی،غلام حسنین سلہریا،نذیر شہدائی،معروف میر،ذیشان اشرف،یونس خاکی،یعقوب میر ،مفتی محمد یونس،سلیم انقلابی،خان عبداللہ،راجہ سفیر یونس،راجہ تصور،راجہ شہباز یوسف ودیگر نے خطاب کیا۔

مقررین نے سرلی سچہ کے نوجوانوں جذبہ خدمت خلق،علاقائی تعمیروترقی اور مثبت سرگرمیوں کیلئے اقدامات کو سراہاتے ہوئے کہا کہ نوجوان ہی ملک اور قوم کی تقدیر بدلتے ہیں آج سرلی سچہ کے نوجوانوں نے جس سماجی بیداری کا ثبوت دیا ہے وہ قابل تعریف ہے۔امید ہے کہ مذکورہ تنظیم نوجوانوں کی توقعات اور عوامی علاقہ کی امیدوں پر پورا اُترے گی۔اس موقع پر بلال حیدر تنظیم کے ساتھ اپنی غیر مشروط حمایت اور ہر قسم کے تعاون کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :