الخدمت فاونڈیشن وومین ونگ ضلع حیدرآبادکی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پرتقریباً 500 خاندانوں میں قربانی کے گوشت کے پیکٹ تقسیم کئے گئے

جمعرات 6 اگست 2020 19:44

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) الخدمت فاونڈیشن وومین ونگ ضلع حیدرآبادکی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر لاک ڈائون سے متاثرہ خاندانوں اور ان باہمت مائوں کو بھی خصوصی طور پر یاد رکھا گیا جن خواتین کے بچے آرفن پروگرام کے تحت رجسٹرڈ ہیں ان باہمت ماوں کی دلجوئی کی گئی اور انہیں عید کی خوشیوں میں شامل کیا گیا شہر زون پریٹ آباد ،نورانی بستی ،ہالہ ناکہ ،سبزہ زار، سائٹ ڈی زون، لطیف آباد،قاسم آباد،لیبر کالونی اور گاجا موری کے علاقوں میں تقریباً 500 خاندانوں میں قربانی کے گوشت کے پیکٹ گھر گھر پہنچائے گئے جبکہ صدر الخدمت فاونڈیشن ضلع حیدرآباد فرح ناز نے کمیونٹی سینٹر لطیف آباد نمبر10 میں مستحق مائوں میں گوشت کے پیکٹ تقسیم کیے اور الخدمت کی تمام ورکرز خواتین کو خراج تحسین پیش کیا جنکی مسلسل محنت اور مدد سے یہ فریضہ ادا کیاانہوں نے خصوصاً ان افراد کاشکریہ ادا کیا جنھوں نے الخدمت فاونڈیشن وومن ونگ کی گزشتہ عوامی خدمات اور موجودہ لاک ڈائون میں عوام کی بھرپور خدمت کے پیش نظر اپنی قربانی کی رقوم الخدمت کے حوالے کیں علاوہ ازیں جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع حیدرآباد کے تحت لاک ڈائون کے پیش نظر مستحق خاندانوں میں عید کی خوشیاں بانٹنے کے لیے عید الاضحی کے موقع پر ناظمہ ضلع رخسانہ کوثر، نائبین فراز کشور، ناہید انیس غزالہ زاہد اور فرزانہ ایوب کی طرف سے شہر کے مختلف علاقوں میں قربانی کے گوشت کے پیکٹ تقسیم کیے گئے اس موقع پر ناظمہ ضلع رخسانہ کوثر نے ان تمام مخیر افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنھوں نے جماعت اسلامی پر اپنے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنا حصہ قربانی جماعت اسلامی حلقہ خواتین کودیئے انہوں نے تمام ذ مہ داران اور کارکنان کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اپنے گھروں پر عید گزارنے کے بجائے رات دن مستحقین تک گوشت پہنچانے کی ذمہ داری بھرپور طور پراداکی۔