شرقپور شریف ،جائیداد کے تنازعہ پر دیور نے بیوہ بھابھی کو گولیاں مار قتل کر دیا ، فائرنگ کی زد میں آ کرایک خاتون شدید زخمی

جمعرات 6 اگست 2020 19:45

شرقپور شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) شرقپور شریف میں جائیداد کے تنازع پر دیور نے بیوہ بھابھی کو گولیاں مار قتل کر دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کرایک خاتون شدید زخمی بھی ہوئی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محلہ چاہ گورے نزد چھوٹا اڈا شرقپور میں دیور نے زمین کے تنازعے پر اپنی بیوہ بھابھی آسیہ بی بی پر فائرنگ کر دی جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ فائرنگ کی زد میں آکر ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ پولیس نے لاش اور زخمی ہونے والی خاتون کو ہسپتال منتقل کردیا۔واقعہ کے بعدملزم موقع سے فرار ہو گیا ۔