پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو63ارب روپے سے زائد کا فائدہ

جمعرات 6 اگست 2020 20:42

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کو63ارب روپے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتہ کے چوتھے روزجمعرات کو بھی کاروبار حصص میں تیزی رہی اورسرمایہ کاروں کی جانب سے سرگرم شیئرز کی خریداری میں دلچسپی دیکھی گئی۔کاروبار حصص میں تیزی کے سبب ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس40400کی نفسیاتی سطح کو بھی عبور کرگیا لیکن ٹیلی کام،پاور اور سیمنٹ سیکٹر میں منافع کے حصول کیلئے سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کے سبب 544پوائنٹس کی تیزی تک پہنچنے والی مارکیٹ 283پوائنٹس تک محدود رہ گئی۔

100 انڈیکس 39900،40000اور 40100پوائنٹس کی نفسیاتی حدوں کو عبور کرگیا۔ کاروبار میں تیزی کے باعث مارکیٹ میں سرمایہ کاروںکو63ارب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کو کاروبا ر کا آغازمثبت زون میں ہوا اورسرمایہ کاروں نے ٹیلی کام، سیمنٹ ، پاور،کمیونیکیشن،بینکنگ اور اسٹیل سیکٹر ز میں خریداری کی جس کی وجہ سے انڈیکس کاروبار کے دوران40426پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی پہنچاتاہم شیئرز مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس میں283.34پوائنٹس کی تیزی سی40166.12پوائنٹس پرپہنچ گیا اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس126.85پوائنٹس بڑھ کر17424.56پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس260.16پوائنٹس بڑھ کر 28073.68پوائنٹس اورکے ایم آئی30انڈیکس477.10پوائنٹس کے اضافے سی64310.12 پوائنٹس ہو گیا ۔تیزی کے سبب مارکیٹ سرمائے میں63ارب77کروڑ34لاکھ 20ہزار317روپے کا اضافہ ہوگیا اور مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 74کھرب32ارب10کروڑ39ہزار432روپے تک پہنچ گیا ۔جمعرات کو مارکیٹ میں82کروڑ68لاکھ8ہزار981 حصص کے سودے ہوئے جبکہ بدھ کو مارکیٹ میں 50کروڑ19لاکھ45ہزار551شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔

جمعرات کو مجموعی طور پر415کمپنیوں کا کاروبارہوا جس میں سی234کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،166میں کمی اور15کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ ٹیلی کام 24کروڑ28لاکھ شیئرز،پاور سیمنٹ4کروڑ53لاکھ، میپل لیف 3کروڑ84لاکھ ، کے الیکٹرک لمٹیڈ3کروڑ77لاکھ,ٹی آر جی پاک لمیٹڈ3کروڑ4لاکھ اورعائشہ اسٹیل ملز2کروڑ50لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔

قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے رفحان مائزکے حصص کی قیمت میں350روپے بڑھ کر8300روپے اورپاک ٹیلی کام کے حصص کی قیمت44.99روپے بڑھ کر1656روپے پر جا پہنچی اور جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاںکمی رہی ان میں محمود ٹیکسٹائل اورسفائر فائبر شامل تھیں جن کے دام40.15روپے اور30روپے کی کمی سے بالترتیب495.30روپی756روپے رہ گئے ۔