آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید08 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

286افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئی اور 18کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے ،رپورٹ

جمعرات 6 اگست 2020 21:08

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید08 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور286افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئی اور 18کرونا کے مریض صحت یاب ہوئے ۔نئے سامنے آنے کیسز میں سی2کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم، 1کاپونچھ ، اور4کا میرپور سے ہے ۔ آزادکشمیر میں اب تک28265 افرادکے ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور2124افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سی1854افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

جبکہ213مریض زیر علاج ہیں اور 57مریضوں کی موت ہوئی ہی.جن میں سے 22کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،5کاپونچھ،08کا باغ، 3کاتعلق سدھنوتی، 5کاتعلق میرپور اور07کابھمبر اور6کا کوٹلی سے ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والی1854 افرادمیں سے مظفرآباد سی566،جہلم ویلی37،نیلم 33،پونچھ سی115،باغ سی107،حویلی18، سدھنوتی61،میرپور433،بھمبرسی250جبکہ کوٹلی سی234مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔

کرونا کی213 مریضوں میں سی197مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ16مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 6 ، آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد1،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں5،ڈی ایچ کیو باغ میں2،ڈی ایچ کیو میرپور میں1، ڈی ایچ کیو بھمبر میں1مریض زیر علاج ہیں۔

رپورٹ کے مطابق25188افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔ ہیلتھ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔

آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ قرانطینہ مراکز کی دیکھ بحال انتظامیہ کررہی ہے اور صحت کی ٹیمیں بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :