پاک و ایشین ہاکی فیڈریشنز کے زیر اہتمام آن لائن ہاکی کوچنگ ورکشاپ کا انعقاد

جمعرات 6 اگست 2020 21:48

پاک و ایشین ہاکی فیڈریشنز کے زیر اہتمام آن لائن ہاکی کوچنگ ورکشاپ ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن اور ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام مشترکہ آن لائن ہاکی کوچنگ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

کوچنگ ورکشاپ " سیٹ پلیز پنلٹی کارنرز اٹیکنگ آپشن اگینسٹ ڈیفینڈنگ سٹرکچر" کے عنوان سے منعقد کی گئی ہے جس میں ملک بھر سے 30 کوچز نے حصہ لیا۔ کوچنگ کورس میں ایشین ہاکی فیڈریشن کی جانب سے سیگفریڈ ایکمان( ایف آئی ایچ اکیڈمی ٹریننر / ایف آئی ایچ سینیر کوچ) اور ظاہر زمان ( ایف آئی ایچ اکیڈمی ٹریننر / ایف آئی ایچ کوچ) نے ٹریننگ دی جبکہ خواجہ محمد جنید ( پاکستان ہاکی ہیڈ کوچ) نے کوآرڈینیٹر کے فرائض سرانجام دیے۔

متعلقہ عنوان :