امریکہ، ایف ڈی اے نے بلڈ کینسر کے علاج کی دوا منظور کر لی

جمعرات 6 اگست 2020 22:51

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی ای) نے بلڈ کینسر کے علاج کیلئے تیارکی گئی دوا ’بیلنٹامیب میفاڈوٹن‘ کی منظوری دے دی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ میں مائیلوما (myeloma) بلڈ کینسر کی دوسری عام شکل ہے جو قابل علاج تو ہے مگر اس کے مریض ٹھیک ہو کر بھی بار بار اس میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوا ساز کمپنی گلیکسواسمتھ کلائن (جی ایس کی) اپنی دوا بیلنٹا میب میفاڈوٹن یا جسے بلین ریپ بھی کہا جاتا ہے کی آزمائش کر رہی تھی جس کی منظوری اب امریکی ایف ڈی اے نے دے دی گئی ہے۔دوا بنانے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس دوا کے استعمال کی منظوری ان افراد کے لیے دی گئی ہے جو بار بار مائیلوما میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور پھر ان کی قوت مدافعت علاج کے قابل نہیں رہتی۔

متعلقہ عنوان :