بھارت نے پاکستان کی حمایت پرترکی کو دشمن نمبر2 قرار دے دیا
ترکی کشمیر ی اور بھارتی مسلمان طالب علموں کو تعلیمی وظائف دے رہا ہے، مسئلہ کشمیر پر ترکی کی جانب سے پاکستان کی کھل کر حمایت پر بھارت کو کوئی حیرانی نہیں ہوئی۔ ہندوستان ٹائمز
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 6 اگست 2020 20:33
(جاری ہے)
واضح رہے گزشتہ روز پانچ اگست کو بھارت کے کشمیر پر قبضے کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔
یوم استحصال پر برادر ملک ترکی نے بھی کہا تھا کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ برس جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کیا گیا۔ اس خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوئی ہے، مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قرردادوں اور یو این چارٹر کے فریم ورک کے مطابق حل کیا جائے ۔ ترجمان ترک وزارت خارجہ حامی اکسوئے نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہ دیکھا گیا ہے کہ جموں و کشمیر کے حوالے سے بھارت کے آئین کے آرٹیکل میں جموں کو کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمہ کیا گیا۔ اس خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد جموں و کشمیر کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوئی ہے۔ حامی اکسوئے ترجمان ترک وزارت خارجہ نے کہا کہ اس کے خطے میں امن و استحکام کو بہتر بنانے میں کوئی مدد نہیں ملے گی ۔ ترکی نے موقف اختیار کیا کہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعہ اقوام متحدہ کی متعلقہ قرردادوں اور یو این چارٹر کے فریم ورک کے مطابق حل کیا جائے، ترکی اس حوالے سے آج بھی اپنے موقف پر قائم ہے۔ اسی طرح اقوام متحدہ میں چین کے مستقل مندوب ژانگ جن نے کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کی موجودہ صورتحال پر اظہارِ تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر کی صورتحال کشیدہ ہونے کا خطرہ ہے۔ پانچ اگست 2019ء کو بھارت نے آئینی ترامیم کے ذریعے کشمیر کی حیثیت یکطرفہ تبدیل کی۔ بھارت کی اس حرکت سے خطے میں کشیدگی بڑھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر ہمارا مئوقف بڑا واضح ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک تنازع ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کشمیر کی حیثیت تبدیل کرنے کے بھارت کے یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔ بھارت کے ان اقدامات کے باعث خطے کی موجودہ صورتحال پیچیدہ ہوگئی ہے۔ متعلقہ فریقوں سے ضبط و تحمل اور دانشمندی کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.