شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے مین کیمپس ، گھوٹکی اورشہداد کوٹ کیمپس میں پہلے سیمسٹر 2020 کے آن لائن امتحانات 20 اگست 2020 کو شروع ہونگے

جمعرات 6 اگست 2020 23:02

سکھر۔6 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اگست2020ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے ناظم امتحانات غلام شبیر پھلپوٹو کیجانب سے جاری کردہ پریس اعلامیہ کیمطابق شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے مین کیمپس ، گھوٹکی اور شہدادکوٹ کیمپس میں پہلے سیمسٹر 2020 کے آن لائن امتحانات 20 اگست 2020 کو شروع ہونگے۔

(جاری ہے)

امیدواروں کو اطلاع دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے آن لائن اگزامینیشن فارمز 6 اگست سے لیکر 13 اگست 2020 تک www.salu.edu.pk پر جمع کرا سکتے ہیں۔

جب کہ امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ ہارڈ کاپی کی پرنٹ شعبہ جات میں جمع کرانے کی کو ئی ضرورت نہیں ہے۔ یونیورسٹی کا ڈیٹا بیس اہل امیدواروں کے فارم از خود آن لائن ایگزامینیشن سسٹم کے تحت قبول کرے گا۔ ناظم امتحانات نے مزید اعلان کیا ہے کہ اگر کسی امیدوار کو فارم بھرنے کے دوران کوئی مشکل درپیش ہو تو وہ اآٹی مینیجر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے موبائل نمبر 03012278862 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :