انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہے

ہمیں پاکستان کا سفر کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے اچھا ہے ہم وہاں کی پچز پر بھی خود کو آزما لیں گے: انگلش ہیڈکوچ کرس سلورووڈ

muhammad ali محمد علی جمعرات 6 اگست 2020 22:33

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہے
مانچسٹر (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔06 اگست 2020ء) انگلش ہیڈکوچ کرس سلورووڈ کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ کرنے کیلئے تیار ہے، ہمیں پاکستان کا سفر کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے اچھا ہے ہم وہاں کی پچز پر بھی خود کو آزما لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کی جانب سے پاکستانی شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دورہ پاکستان کے لیے تیار ہیں اور مستقبل قریب میں انگلینڈ ٹیم دورے کرنے کو تیار ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کبھی پاکستان نہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پاکستان کا سفر کرنے میں کوئی مسئلہ نہیں ہے اچھا ہے ہم وہاں کی پچز پر بھی خود کو آزما لیں گے۔ ہیڈکوچ نے کہا کہ ہمیں وہاں جانا چاہیے اور ذاتی طور پر مجھے وہاں جانے میں کوئی دقت نہیں، میں کبھی پاکستان نہیں گیا اس لیے ہمیں وہاں جا کر دیکھنا چاہیے اور ٹیم کو وہاں کی پچز پر آزمانا بھی چاہیے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے ایک مرتبہ پھر انگلینڈ سے امیدیں وابستہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2022ء کے شیڈول ٹور سے قبل انگلش ٹی ٹونٹی ٹیم بھی پاکستان آسکتی ہے اگرچہ انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) نے واضح الفاظ میں اس بات کی وضاحت کردی کہ اس بابت کوئی بات چیت نہیں ہو رہی ہے ۔ وسیم خان نے ایک کرکٹ ویب سائٹ سے گفتگو میں بھی تصدیق کی کہ ای سی بی حکام اپنی ٹی ٹونٹی ٹیم پاکستان بھیج سکتے ہیں لیکن ساتھ ہی یہ بھی تسلیم کیا کہ اس مرحلے پر فیوچر ٹور پروگرام میں وقت نکالنا کافی کٹھن ہو سکتا ہے لیکن کورونا وائرس کی صورتحال میں بہتری کے بعد انگلینڈ لائنز کا پاکستان ٹور طے کرلیا جائے تو یہ بھی بہترین متبادل ثابت ہو سکتا ہے ۔