Live Updates

ٖ 2 سالہ حکومت نے اپنی کارکردگی سے واضح کیا مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے،سبحان علی ساحل

} ایک سال میں تحریک انصاف نے کشمیر کے لیے سب سے زیادہ آواز اٹھائی ،مقبوضہ وادی میں مودی اور بھارتی فوج کے ظلم کے خلاف عمران خان نے ہر عالمی فورم پر آواز اٹھائی،نائب صدر پی ٹی آئی کراچی ریجن

جمعرات 6 اگست 2020 22:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے نائب صدر سبحان علی ساحل نے انصاف ہاوس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2 سالہ حکومت نے اپنی کارکردگی سے واضح کیا کہ مقبوضہ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے۔ اس ایک سال میں تحریک انصاف نے کشمیر کے لیے سب سے زیادہ آواز اٹھائی۔مقبوضہ وادی میں نرندر مودی اور بھارتی فوج کے ظلم کے خلاف عمران خان نے ہر عالمی فورم پر آواز اٹھائی ہے۔

عمران خان کی جدوجہد سے پہلی بار کشمیر پر سلامتی کونسل کا اجلاس بلوایا گیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ٹی آئی رہنما سرور راجپوت اور ارسلان فیصل مرزا بھی موجود تھے۔ سبحان علی ساحل کا مزید کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتوں نے کشمیر کے لیے کچھ نہیں کیا۔

(جاری ہے)

کشمیر پر کسی سطح پر آواز نہیں اٹھائی،ماضی میں حکمرانوں کو بہت مواقع ملے۔ریمنڈ ڈیوس سے لیکر،عافیہ صدیقی،و دیگر بات کی جاسکتی تھی،مگر ماضی میں حکمرانوں نے کسی فورم پر آواز نہیں اٹھائی۔

مخالفین کہتے ہیں کہ نقشے اور نغمے سے کیا ہوگا۔انہیں بتادیں کہ نقشے اور نغمے پاکستان کی تاریخ کا حصہ ہیں۔پہلی بار حکومت نے واضح کیا نقشے پر موجود کشمیر ہمارا ہے۔بلاول اپنے والد سے تاریخ کا پوچھیں۔بلاول کے والد نے بی بی شہید کے شہادت پر سمجھوتا کیا ہوا ہے۔بلاول 217 سیٹوں میں سے 93 سیٹیں آپ کی حکومت نے لی تھیں تب والدہ وزیراعظم بنی تھیں۔ماضی حکومتوں نے بھارت سے دوستی رکھی لیکن کشمیر پر بات نہیں کی۔نواز شریف نے بھی کشمیر پر کوئی بات نہیں کی۔عمران خان کا مقصد کشمیر ہے کہ پاکستان کو کشمیر کا حصہ بنانا ہے۔اس حکومت میں کشمیر پاکستان کا حصہ ہوگا، کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے تحریک انصاف نے کئی پروگرام منعقد کیی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات