ً ناچ گانے سے اقتدار حاصل کرنے والے کشمیر کو بھی ناچ گانے سے فتح کرناچاہتے ہیں، مولانا حافظ حمد اللہ

۷کشمیر کا سودا کرنے والے سوداگروں نے کشمیر کو کاغذی نقشہ میں پاکستان کا حصہ ظاہر کرکے بہت بڑا تیر مارا خوابوں اور خیالوں سے فیصلے کرنے والے احمقوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ان سے نجات پاکستان کی بقا کی ضرورت ہے، رہنما جمعیت علمائے اسلام

جمعرات 6 اگست 2020 23:35

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2020ء) جمعیت علما اسلام پاکستان کے مرکزی رہنما و سابق سنیٹر حضرت مولاناحافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ناچ گانے سے اقتدار حاصل کرنے والے کشمیر کو بھی ناچ گانے سے فتح کرناچاہتے ہیں کشمیر کا سودا کرنے والے سوداگروں نے کشمیر کو کاغذی نقشہ میں پاکستان کا حصہ ظاہر کرکے بہت بڑا تیر مارا خوابوں اور خیالوں سے فیصلے کرنے والے احمقوں نے ملک کا بیڑہ غرق کردیا ان سے نجات پاکستان کی بقا کی ضرورت ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علمااسلام ضلع جیکب آباد کے ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا سید عبدالباسط شاہ مولانا محمد اشفاق سید مزمل شاہ سید عبداللہ شاہ اور دیگر پر مشتمل وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے نمائشی احتجاج حکمرانوں کا مکر و فریب ہیں مگرمچھ کے آنسو بہا کر کشمیری عوام اور پاکستانی قوم کی آنکھوں میں دھول نہ جھونکاجائیں انہوں نے کہا کہ نشے میں بننے والے نقشے ذلت و رسوائی کاسبب بنتیہیں نقشے کے ذریعے ممالک فتح ہوتے تو آج آدھی دنیا لوگ فتح کرچکے ہوتے انہوں نے کہا کہ ملک پر مسلط حکمران داخلہ و خارجہ پالیسی میں سنجیدہ نہیں انکی غیر سنجیدہ پن و نااہلی کی وجہ سے ملک مصائب و مشکلات کاشکار ہیں