وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی چوتھے روز بھی جاری رہی

جمعہ 7 اگست 2020 11:56

وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی چوتھے روز بھی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) این ڈی ایم اے کی جانب سے وزیراعظم کی ہدایت پر کراچی میں برساتی نالوں کی صفائی چوتھے روز بھی جاری رہی ۔

(جاری ہے)

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ایف ڈبلیو او گجر نالہ، کورنگی نالہ اور مواچھ گوٹھ نالہ پر 95 فیصد مکمل کر لیا گیا ہے ،گجر نالہ 95 فیصد، کورنگی 100 فیصد اور مواچھ گوٹھ نالہ90 فیصد تک صاف کیا جا چکا ہی.،تین بڑے نالوں پر 42 مقامات 40 چوکنگ پوائنٹس کو کلیئر کر دیا گیا ،گزشتہ روز تقریباً ساڑھے آٹھ ہزار ٹن کچرا نالوں سے نکالا گیا۔

انہوںنے کہاکہ اب تک تین بڑے نالوں سے تقریباً 30 ہزار ٹن کچرا نکالا جا چکا ہے۔ ترجمان کے مطابق چیئرمین این ڈی ایم اے ایف ڈبلیو او اور دیگر متعلقہ اداروں سے مسلسل رابطہ میں ہیں،وزیراعظم کو روزانہ کی بنیاد پر کام کی پیش رفت سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :