بیوی اور بھائی کو قتل کرنے والا سعودی شہری گرفتار

جمعہ 7 اگست 2020 12:06

مکة المکرمہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) مکہ مکرمہ میں بیوی اور بھائی کوقتل کرکے فرار ہونے والے سعودی کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق مکہ مکرمہ کے علاقے الشرائع میں رہنے والے ایک سعودی شہری کا کسی بات پر اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا جس پر اس نے اہلیہ کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا۔

(جاری ہے)

ملزم فرار ہونے کے لیے جیسے ہی گھر سے نکلا باہر بھائی سے ملاقات ہو گئی جس نے اس کی حالت دیکھ کر تشویش کا اظہار کیا تو ملزم نے اس پر بھی فائرنگ کی جس سے وہ بھی موقع پر ہی دم توڑ ہو گیا۔

پولیس نے دہرے قتل کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر نعشوں کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کے لیے ممکنہ مقامات پر چھاپے مارے اور ملزم کو گرفتار کرلیا جسے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔