سعودی عرب کے غاروں کے قدیم مکانات میں سیاحوں کی دلچسپی

جمعہ 7 اگست 2020 12:06

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) سعودی عرب کے سیاحتی مقام باحہ کی پہاڑیوں میں غاروں میں مکانات سیاحوں کے کی دلچسپی کا مرکز بن گئے ۔ العریبیہ نیوز کے مطابق باحہ کے پہاڑوں کی جغرافیائی تشکیل عجیب و غریب ہے۔ پہاڑوں میں کئی مقامات ایسے ہیں جن کی شکلیں مکانات جیسی ہیں۔

(جاری ہے)

قدیم زمانے کے باشندے انہیں رہائش کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں جو اپنی نوعیت کے منفرد مکان ہیں، انہیں دیکھنے کے لیے مملکت بھر سے سعودی شہری اور مقیم غیرملکی باحہ کا رخ کرتے ہیں۔

کورونا وائرس کے دوران سفری پابندیوں سے قبل بیرونی دنیا کے سیاح بھی ان کی سیر کو آتے رہے ہیں۔ ان پہاڑوں میں جبل شدا منفرد ہے، یہ بحر احمر کے مغربی ساحل پر واقع ہے جس کا محل وقوع بڑا پرکشش ہے۔ یہ مملکت کے بہترین سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔