حکومت عوام سے دووقت کی روٹی بھی چھیننے پر تلی ہوئی ہے ‘ سلیم ر ضاء

جمعہ 7 اگست 2020 13:32

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہ حکومت عوام سے دووقت کی روٹی بھی چھیننے پر تلی ہوئی ہے، بڑھتی ہو ئی مہنگا ئی بیڈ گورننس کا شا خسانہ ہے سلیکٹڈ نیازی نے پورے ملک کو تبا ہی کے دہانے پر لا کھڑا کیا، نااہل سلیکٹڈ وزیر اعظم کے سلیکٹڈاحتساب نے احتسابی عمل کو پاش پاش کردیا۔

(جاری ہے)

اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہموجودہ حکمرانوں کے کر پٹ ساتھیوں کا احتساب نہ کرنا آئین اور عوام سے غداری ہے شوگر ما فیا کا احتساب نہیں بلکہ سیاسی احتساب جا ری ہے نیب اس وقت موجودہ حکمرانوں کے ہا تھوں کٹھ پتلی بنی ہو ئی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن) کو دیوار سے لگانے کیلئے عمران نیازی ہرحر بہ استعمال کررہاہے پرو یز مشر ف نے بھی کہا تھا کہ ملک سے مسلم لیگ(ن) کی سیا ست ختم کر دی ہے۔ تار یخ گواہ ہے مسلم لیگ(ن) پاکستان سے تو ختم نہ ہو ئی مگر آ مر پرو یز مشر ف کو آج پاکستان کی ہوا بھی نصیب نہیں ہے۔عمران نیازی آپ پرو یز مشر ف سے زیادہ طا قت ور نہیں ہو ں پی ٹی آئی ختم ہو جائے گی پھر بھی مسلم لیگ پاکستان کی بڑی جماعت ہی رہے گی۔