نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا

جمعہ 7 اگست 2020 15:31

نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا
ایلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) نیوزی لینڈ میں جمعہ کو کورونا وائرس کا کوئی نیا کیس سامنے نہیں آیا، ملک میں اب تک سرگرم کیسز کی تعداد 23 ہے۔ جبکہ گذشتہ 98 دنوں کے دوران ملک میں کسی متاثرہ شخص سے وائرس کی منتقلی کا بھی کوئی کیس سامنے نہیں آیا ۔ نیوزی لینڈ وزارت صحت کے مطابق نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 1 ہزاردو سو انیس ہے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس سے احتیاطی تدبیر کے طور پر وزارت صحت نے مقامی رہائشیوں کو زلزلے کی ایمرجنسی کٹس میں ماسک شامل کرنے کی سفارش کی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آف ہیلتھ ایشلے بلوم فیلڈ نے بتایا کہ الرٹ لیول1میں شہریوں کے لئے ماسک پہننا ضروری نہیں، کیونکہ نیوزی لینڈ میں سماجی فاصلے کے ایس او پی کی خلاف ورزی سے وائرس کی منتقلی کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ بلوم فیلڈ نے کہا کہ ماسک سب سے زیادہ کارآمد اس وقت ثابت ہوں گے جب لوگ ایک دوسرے کے ساتھ کورونا وائرس کے ہوتے ہوئے بھی سماجی فاصلہ نہ رکھیں۔

متعلقہ عنوان :