کورونا وائرس کا پھیلائو جاری، آسٹریلوی سرحدیں فی الحال بند رہیں گی

کورونا وائرس کے پھیلا ئوکے تناظر میں بین الاقومی سفر کو فی الحال اگلے کچھ ماہ تک روکے رکھناچاہیے،وزیراعظم موریسن

جمعہ 7 اگست 2020 15:40

کورونا وائرس کا پھیلائو جاری، آسٹریلوی سرحدیں فی الحال بند رہیں گی
کینبرا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) آسٹریلیا نے بین الاقوامی سیاحوں کے آسٹریلیا میں داخلے پر پابندی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے پھیلا ئوکے تناظر میں بین الاقومی سفر کو فی الحال اگلے کچھ ماہ تک روکے رکھناچاہیے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال ملک میں قرنطینہ انتظامات پر مزید بوجھ نہیں ڈالا جا سکتا۔ واضح رہے کہ آسٹریلیا میں اس وقت فقط آسٹریلوی شہریوں، مستقبل رہائش کے حامل افراد اور شہریوں کے انتہائی قریبی رشتہ داروں کو اس پابندی سے استثنا حاصل ہے۔ موریسن نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس پالیسی میں تبدیلی اگلے چند ماہ میں ممکن ہو گی۔