علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت تمام پروگرامزاور میٹرک ، ایف اے کے داخلے جاری ہیں:ریجنل ڈائریکٹر

جمعہ 7 اگست 2020 15:49

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے تحت تمام پروگرامزاور میٹرک ، ایف اے کے ..
سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی محمد ہاشم خان نیازی نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے خزاں 2020ء کے میٹرک ، ایف اے کے داخلے جاری ہیں۔ داخلہ بھجوانے کی آخری تاریخ31-08-2020ہے۔ جن طلبا و طالبات نے ابھی تک اپنا داخلہ نہیں بھجوایا ،وہ یونی ورسٹی کی ویب سایٹwww.aiou.edu.pk سے online سے فارم لے کر مقرر کردہ بینک برانچزمیں جمع کروا سکتے ہیں۔

داخلہ فارم یونیورسٹی کے علاقائی دفتر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی 145 مرادآباد کالونی سرگودھاسے بھی حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ محمد ہاشم خان نے مزید کہا کہ علامہ اقبال اوپن یونی ورسٹی کے ایم فِل، پی ایچ ڈی، ایم ایس سی، ایم بی اے اور بی ایس پروگرامز کے داخلے بھی جاری ہیں۔

(جاری ہے)

داخلہ کے لیے فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 08 ستمبر 2020 ہے۔ داخلہ حاصل کرنے والے آن لائن لنک http://fmbp.aiou.edu.pk/aut20/، اپلائی کریں ۔

دریں اثناء انہوںنے یونیورسٹی کے بی ایڈ /بی ایس ،پی جی ڈی اور تمام پوسٹ گریجوایٹ کے طلبہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی مشقیں آن لائن جمع کرائیں ان پروگرام کی پہلی مشق جمع کروانے کی آخری تاریخ 15اگست اور دوسری مشق15اکتوبر تک جمع کروانے کی تاریخ مقر ر کی ہے ۔انہوںنے کہاہے کہ یونیورسٹی نے ڈیجیٹل ٹرانسمشن کے عمل کو آگے بڑھاتے ہوئے مشقیں جمع کروانے کا طریقہ آٹومیشن پر منتقل کر دیا ہے۔

سمیسٹر بہار 2020میں پیش کئے گئے بی ایڈ /بی ایس ،پی جی ڈی اور تمام پوسٹ گریجوایٹ کے پروگرام کے طلبہ مشقیں یونیورسٹی کی ویب سائٹپر لاگ ان ہو کر آن لائن جمع کروائیں گے۔ جس کیلئے طلبہ کو لاگ ان اور پاسورڈ بذریعہ ایس ایم بھجوادیئے گئے تاہم اگر کسی کو ایس ایم ایس نہیں ملا تو وہ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپنے کوائف دوبارہ جمع کروائیں۔لاگ ان ہونے کے بعد سٹوڈنٹ کوئیک مینوئلپر کلک کر کے پی ڈی ایف فائل ڈائون لوڈ کر لیںجس میں مشقیں کروانے کا طریقہ ترتیب وار درج ہے۔

متعلقہ عنوان :