سرگودھا اور واہ کینٹ سے چوری کی دو مسروقہ گاڑیاں موٹروے پولیس نے برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیا

جمعہ 7 اگست 2020 16:03

سرگودھا اور واہ کینٹ سے چوری کی دو مسروقہ گاڑیاں موٹروے پولیس نے برآمد ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) سرگودھا اور واہ کینٹ سے چوری کی دو مسروقہ گاڑیاں موٹروے پولیس نے برآمد کرکے ایک ملزم گرفتار کرلیاجبکہ گم شدہ لیڈیز پرس تلاش کر کے مالکان کو لوٹادیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن سے ایک گاڑی ہونڈا سیویک نمبر LED 680 چوری ہوگئی ہے جس کی تلاش کی اطلاع ملنے پر موٹروے پولیس چوکس رہی اور چکری کے قریب مسروقہ گاڑی کا پیچھا کر کے گاڑی کو روک کر گاڑی میں سوار ملزم سرگودھا کے ابوبکر کو گرفتار کر کے گاڑی تحویل میں لیکر چکری چوکی تھانہ چونترہ کے حوالے کردی گئی جو سرگودھا پولیس سے رابطہ میں مصروف تفتیش ہے۔

اسی علاقہ تھانہ واہ کینٹ سے چوری ہونے والی گاڑی نمبر ANJ 192 ماڈل 2019 موٹر وے پر کرنل شیر خان انٹرچینج کے قریب لاوارث پائی گئی جسے موٹروے پولیس نے قبضے میں لیکر لیا متعلقہ تھانہ واہ کینٹ اور مالک گاڑی جنید کو آگاہ کر دیا۔جبکہ موٹروے پولیس دوران گشت موٹروے سے ایک لیڈیز پرس ملا جس میں دس ہزار روپے سے زیادہ رقم اور دیگر اہم کاغذات تھے۔جس کی کنٹرول اطلاع کے زریعے فیملی کو دوران سفر روک کر گمشدہ پرس کے بارے آگاہ کر کے پرس موٹروے پولیس نے انہیں لوٹا دیا۔