اسرائیل میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 78 ہزار تک پہنچ گئی

اب تک 565ہلاکتیں،345مریضوں کی حالت خطرے میں،106وینٹی لیٹر پر ہیں،وزارت صحت

جمعہ 7 اگست 2020 16:03

اسرائیل میں کرونا کے متاثرہ مریضوں کی تعداد 78 ہزار تک پہنچ گئی
مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسرائیل میں کرونا کے مزید 324 کیسز کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد صہیونی ریاست میں کرونا کے مجموعی مریضوں کی تعداد 77 ہزار 919 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صہیونی ریاست میں کرونا کے 53 ہزار 352 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔ فعال کیسز کی تعداد 24 ہزار 407 ہوگئی ہے۔بیان میںکہا گیا کہ کرونا کے 345 مریضوں کی حالت خطرے میںہے۔ 106 مریض وینٹی لیٹر پر ہیں اور 565 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔