روس کا سمندر کی گہرائی سے متعدد جوہری اشیاء کو ہٹانے کا عندیہ

جمعہ 7 اگست 2020 16:16

روس کا سمندر کی گہرائی سے متعدد جوہری اشیاء کو ہٹانے کا عندیہ
ماسکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) روس کی سرکاری جوہری ایجنسی روساتوم کا کہنا ہے کہ وہ اگلے آٹھ سالوں میں دو آبدوزیں اور چار ری ایکٹر کمپارمنٹس کو سمندر کے نیچے سے اٹھا لے گا۔

(جاری ہے)

روسی ذرائع ابلاغ کے مطابق 1960 کی دہائی کے آخر سے 1980 کی دہائی کے آخر تک ، تقریبا 18000تابکار اشیاء روس کے دور دراز کے شمالی پانیوں میں پھینک دی گئیںجن میں سے بیشتر بہت کم ماحولیاتی خطرہ پیش کرتی ہیں لیکن کچھ کو آرکٹک ماحولیاتی نظام کے تحت خطرہ کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

اگلے 8سالوں میں روساتوم کا ارادہ ہے کہ وہ روس کے آرکٹک پانی کے نیچے سے 6 چیزیں اٹھائے جو تابکار آلودگی کے معاملے میں سب سے زیادہ خطرناک ہیں ۔ان اشیاء میں 4ری ایکٹر کے علاوہ 2 پوری آبدوزیں بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ 6 خطرناک جوہری اشیاء کو اٹھانا نہ صرف تکنیکی لحاظ سے مشکل ہوگا بلکہ بہت مہنگا بھی ہوگا۔روساتوم اور یوروپی کمیشن کے لئے بنائی جانے والی ایک حالیہ رپورٹ میں ان چھ اشیاء کو اٹھانے کے اخراجات کا تخمینہ 278 ملین یورو ہے۔

متعلقہ عنوان :