ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے ہری پورمیں پا نی ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد

جمعہ 7 اگست 2020 16:24

ڈینگی وائرس سے بچاؤ کیلئے ہری پورمیں پا نی ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) ہری پور کی ضلعی انتظامیہ نے ضلع بھر کو ڈینگی وائرس کے ممکنہ خطرے سے سے بچاؤ کے لئے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت عوامی مقامات ، گھرو ں،سرکاری عمارتوں، مساجد ، امام بارگاہوں اور گلی کوچوں وغیرہ میں کھلے ٹینکو ں،بر تنو ں،اور ٹائر وں وغیرہ میں پا نی ذخیرہ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے جو ایک ماہ تک برقرار رہے گی اس بارے میں با قاعدہ حکم نا مہ ڈپٹی کمشنر ہر ی پور کی جانب سے جاری کیا گیا جس میں اس پابندی کی خلاف ورزی پر سخت قانونی سزا کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :