پنڈی بھٹیاں، ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

جمعہ 7 اگست 2020 16:32

پنڈی بھٹیاں، ریسکیو 1122 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری
پنڈی بھٹیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) ریسکیو 1122 حافظ آباد نے ماہ جولائی 2020 میں 828 ایمرجنسیز پر ریسپانس کیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینیر صبغت اللہ ریسکیو 1122 حافظ آباد کو ماہ جولائی 2020 کے دوران 15447 کالز موصول ہوئیں۔جن میں سے 828 ایمرجنسی کالز تھیں۔ جبک 14619 غیر متعلقہ کالز تھیں۔ جن میں ریسکیو 1122 حافظ آباد نے سٹینڈرڈ رسپانس ٹائم کے اندر 871 مریضوں کو مدد فراہم کی۔

ریسکیو 1122 حافظ آباد نے جن 828 ایمرجنسی کالز پر رسپانڈ کیا ان میں روڈ ایکسیڈینٹ 306، میڈیکل ایمرجنسیز 334، آگ لگنے کے واقعات 08، کرائم کال 45، عمارتیں گرنے کے واقعات 01 اور 134 متفرق واقعات شامل ہیں۔ 38 لوگ جاں بحق ہوئے، 137 زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبعی امداد دی جبکہ 696 کو ہسپتال شفٹ کیا۔

(جاری ہے)

ضلع بھر کے ہسپتالوں سے پیشنٹ ٹرانسپورٹ/ریفرل سروس کے تحت ماہ جون 2020 کے دوران 307 لوگوں کو بڑے شہروں کے ہسپتالوں میں شفٹ کیا۔

ریسکیو 1122 حافظ آباد کو جولائی 2020 میں جو غیر متعلقہ کالز موصول ہوئیں ان میں کثیر تعداد بوگس کالز شامل تھیں۔ اس سلسلہ میں انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے اپیل کی کہ بوگس کالز کے نقصانات کے متعلق عوام کے اندر شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے لیے ریسکیو 1122 حافظ آباد کا ساتھ دیں۔ تاکہ بوگس کالز کی تعداد کو کم سے کم کیا جا سکے۔ انہو ں نے حافظ آباد کی عوام سے اپیل کی اور کہا کہ 1122 ایک ایمرجنسی نمبر ہے۔ اس کو بلاوجہ مصروف رکھنے سے کسی کی جان بھی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :