کمشنر سرگودہاکا ای خدمت مرکز میلہ منڈی کا اچانک دورہ

جمعہ 7 اگست 2020 16:33

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) کمشنر ڈاکٹر فرح مسعود نے ای خدمت مرکز میلہ منڈی کا اچانک دورہ کیا ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودہا عمر دراز گوندل بھی انکے ہمراہ تھے۔ جبکہ آپریشن منیجر ہارون بلوچ سسٹم آفیسر محترمہ افراز،میٹرپولیٹین افسر محمد حیات و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ کمشنر نے مختلف شعبوں میں خدمات کی ترسیل کا جائزہ لیا۔

انہوںنے خدمت مرکز میں انسداد کرونا حفاظتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ خدمت مرکز کے ون ونڈو آپریشن کو سراہا۔ انہیں بتایاگیا کہ خدمت مرکز ڈومیسائل ،ای سہولت ،نادرا سروسز،کیریکٹر سرٹیفیکیٹ ،موٹر وہیکل رجسٹریشن ،ٹوکن ٹیکس ادائیگی ،میرج سرٹیفیکٹ ،طلاق سرٹیفیکٹ ،برتھ سرٹیفکیٹ،وہیکل کے مالکانہ حقوق کی منتقلی،لرنر ڈرائیور سرٹیفیکٹ ،فرد کی فراہمی ،اسلحہ لائسنس ،روٹ پرمٹ جیسی سہولتیں فراہم کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پنجاب بنک آئندہ ہفتے اپنی خدمات کا آغاز کر دے گا۔ جس سے ای سٹامپ پیپر کی فراہمی آغاز بھی کر دیا جائے گا۔ آپریشن منیجر ہارون بلوچ نے بتایا کہ خدمت مرکز میں میٹروپولیٹین کارپوریشن کی جملہ سہولیات بالخصوص پلاننگ کی منظوری ون ونڈو آپریشن کے زریعہ کی جارہی ہے اور ابتک 73نقشے جاری کر چکی ہے جن میں دو کمرشل نقشے بھی شامل ہیں۔

انہوںنے بتایا کہ ای خدمت مرکز میں صارفین کو ایک چھت کے نیچے انتہائی باعزت ماحول میں ملنسار اور بااخلاق عملہ خدمات فراہم کر رہا ہے جس پر کسی قسم کے اضافی چارج وصول نہیں کئے جاتے ۔ انہوں نے کہاکہ خدمت مرکز کی اپنی ویب سائٹ ای پیپر سرگودہا کے نام سے متعارف کروادی گئی ہے جہاں پر ہر طرح کی معلومات دستیاب ہیں۔ انہوںنے بتایاکہ نقشو ں کی منظوری کا 30دن کی کم مدت میں مکمل کیا جا رہا ہے ۔

سسٹم میں فائل کی ہر روز کی اپ ڈیٹ دیکھی جا سکتی ہے جس افسر کے پاس فائل رکتی ہے وہ جواز فراہم کرنے کا پابند ہے۔انہوںنے بتایاکہ منظوری کے بعد صارف کو ہر طرح کی خدمت کی تکمیل پر ایس ایم ایس کے ذریعے میسج سے آگاہ کیا جا تا ہے۔انہوںنے بتایا کہ مرکز میں درخواست کی وصولی کا زیادہ سے زیادہ چار سے چھ منٹ مقرر ہے جس سے مرکز میں ہجوم کی صورت حال پیدا نہیں ہوتی۔کمشنر نے واضع کیا کہ مرکز کی کسی قسم کی بدعنوانی کی شکایا ت موصول نہیں ہونی چاہیے جو مرکز کا قیام بنیادی مقصد رہا ہے ۔ تاہم انہوں نے ای خدمت مرکز کے آپریشنل سسٹم کی تعریف اور اسے مستحکم بنانے کی ہدایت کی۔