حساس مقامات، ہوٹلوں کے گردونواح میں سرچ، سویپ کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں

محرم سے مذہبی انتشار پھیلانے والوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، ذوالفقار حمید

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 7 اگست 2020 16:58

حساس مقامات، ہوٹلوں کے گردونواح میں سرچ، سویپ کومبنگ اور انٹیلی جنس ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کی زیر صدارت کینٹ ڈویڑن کی کرائم میٹنگ منعقد کی گئی،کرائم میٹنگ میں ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شہزادہ سلطان، ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق احمد خان ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن ذیشان اصغر اور ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد اورسٹی ڈویڑن کے ایس پیز اور تمام ایس ڈی پی اوز نے بھی شرکت کی۔

میٹنگ میں سربراہ لاہور پولیس نے کینٹ ڈویڑن کی چھ ماہ کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا،کرائم میٹنگ میں آپریشن، انوسٹی گیشن، سی آئی اے، ڈولفن اور AVLS کی کارکردگی کا چھ ماہ کا تقابلی جائزہ لیا گیا،سی سی پی او لاہورنے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں ناقص کارکردگی پر تمام سٹی ڈویڑن کے ایس ڈی پی اوز سے جواب طلب کر لیا، جبکہ ناقص کارکردگی پر ڈی ایس پی سی آئی اے جاوید صدیق ، ڈی ایس پی مصریشاہ غلام دستگیر ، ڈی ایس پی شاہدرہ افتخار احمد وریا اور ڈی ایس پی صوبے خان کو بھی شوکاز نوٹس جاری کردیے۔

(جاری ہے)

ذوالفقارحمید نے زیادتی کیس میں بروقت ڈی این اے سیمپل نہ بجھوانے پر انچارج انوسٹی گیشنز کو شوکاز نوٹسز جاری کرنے کی ہدایت کی ہے، ان کا کہنا تھا کہ حساس مقامات، ہوٹلوں کے گردونواح میں سرچ، سویپ کومبنگ اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز جاری رکھے جائیں۔ محرم سے مذہبی انتشار پھیلانے والوں کی نشاندہی کرکے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔

منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث سماج دشمن عناصر کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے اورقتل، اقدام قتل، ڈکیتی اور راہزنی اور A کیٹیگری کے اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔ان کامزیدکہنا تھا کہ پول کام میں اشتہاری ملزموں کے ریکارڈ کے اندراج یقینی بنایا جائے اور پولیس گیجٹس، ہوٹل آئی ، ٹریول آئی اور ای پوسٹ سافٹ وئیرز سے بھر پور فائدہ اٹھایا جائے۔ اسی طرح ٹریول آئی اور ہوٹل آئی سوفٹ ویئرز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈی ایس پی ڈولفن کرائم ہاٹ سپاٹ ایریاز کی نشاندہی کرتے ہوئے موثر پٹرولنگ سسٹم تشکیل دیں۔