نیب میں وائٹ کالر کرائمز کی موثر تفتیش کے لئے فوری طور پر خصوصی سیل کے قیام کا فیصلہ

جمعہ 7 اگست 2020 17:13

نیب میں وائٹ کالر کرائمز کی موثر تفتیش کے لئے فوری طور پر خصوصی سیل ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب میں وائٹ کالر کرائمز کی موثر تفتیش کے لئے فوری طور پر ایک خصوصی سیل کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نیب ذرائع کے مطابق نیب کے خصوصی سیل میں وائٹ کالر کرائمز کی موثر تفتیش کے لئے انتہائی تجربہ کار تفتیشی افسران، بینکرز، چارٹر اکائونٹنٹس، انکم ٹیکس کے ماہر وکلاء، فرانزک ماہر اور فنانشل ایکسپرٹس شامل ہوں گے جو کہ وائٹ کالر کرائمز کی تفتیش میں نیب افسران کی معاونت کریں گے۔

اس کے علاوہ قانونی موشگافیوں کو بہتر طور پر سمجھنے میں بھی مدد ملے گی۔ نیب کا خصوصی سیل وائٹ کالر کرائمز تحقیقات میں مزید معاونت کے لئے ایس ای سی پی، ایف بی آر، سٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر متعلقہ اداروں سے قانون کے مطابق رہنمائی حاصل کرنے کے مجاز ہوں گے۔