سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں جلد نئے بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق درخواست پر صوبائی حکومت سے تحریر ی جواب طلب کرلیا

جمعہ 7 اگست 2020 17:46

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے صوبے میں جلد نئے بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق درخواست پر سندھ حکومت کو آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے 26 اگست تک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

کراچی سندھ ہائیکورٹ میںسندھ میں جلد نئے بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے ریمارکس دیئے کے بلدیاتی نمائندوں کی مدت کب شروع ہوئی تھی اور کب ختم ہورہی ہے کیا بلدیاتی نمائندوں کی مدت حلف اٹھانے کے بعد شروع ہوتی ہے یا پھر انتخابات کا عمل مکمل ہونے پراورنئے انتخابات کون اور کیسے کرائیں گے ہمیں واضح طور پر بتایا جائے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کب ہو رہے ہیں جس پر فریقین کے وکیل نے عدالت کو بتایا کیبلدیاتی نمائندوں کی مدت فی الحال پوری نہیں ہوئی، عدالت نے ریمارکس میں کہا کے اس معانلے پر تمام پہلوں کا جائزہ لینا ضروری ہے،عدالت نے سندھ حکومت کو آئندہ سماعت پر تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے 26 اگست تک ملتوی کردی،جبکہ درخواستگزار کی جانب سے درخواست میں چیف سیکریٹری سندھ، چیف الیکشن کمشنر، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور مختلف ڈسٹرکٹ کے میئر کو فریق بنایا گیا ہے۔