احتساب عدالت ‘ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ

جمعہ 7 اگست 2020 18:11

احتساب عدالت ‘ سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) لاہور کی احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کرلیا،عدالت نے کیس کی سماعت 12 اگست تک ملتوی کردی،احتساب عدالت کے جج امجد نذیرچودھری نے ریفرنس سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کے خلاف ایل ڈی اے سٹی کرپشن ریفرنس کی سماعت کی،کرونا ایس او پیز کے تحت احد چیمہ کو جیل سے لا کر عدالت پیش نہیں کیا گیا اس سلسلے میں احد چیمہ کے وارنٹ جیل حکام نے عدالت میں پیش کر دیے،دوران سماعت عدالت نے ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر لیا اور عدالت نے آئندہ سماعت مزید گواہوں کو شہادتوں کے لیے طلب کرلیا،عدالت نے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں12 اگست تک توسیع کر دی،عدالت احد چیمہ کے خلاف ابتک 22 گواہوں کے بیانات کو قلمبند کرچکی ہے۔