محمد شہباز شریف کا قانون ساز اسمبلی سے خطاب قوم کے جذبات کا عکاس تھا، مشتاق منہاس

جمعہ 7 اگست 2020 18:18

محمد شہباز شریف کا قانون ساز اسمبلی سے خطاب قوم کے جذبات کا عکاس تھا، ..
مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) وزیر اطلاعات ،سیاحت ،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (نواز ) کے صدر میاں محمد شہباز شریف کا قانون ساز اسمبلی سے خطاب قوم کے جذبات کا عکاس تھا۔

(جاری ہے)

اپنے خصوصی بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے صدر کو مظفرآباد آمد پر کشمیری قوم خراج تحسین پیش کرتی ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ مودی کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ کشمیر کے معاملے پر پوری پاکستانی اور کشمیری قوم ایک ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق حل کرائیں گے۔