چیئرمین ابرار الحق کی قیادت میں ہلالِ احمر پاکستان کے وفد کی احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر سے ملاقات،

محروم طبقات کی مالی مدد کے حوالے سے باہمی اشتراک پر اتفاق

جمعہ 7 اگست 2020 18:40

چیئرمین ابرار الحق کی قیادت میں ہلالِ احمر پاکستان کے وفد  کی احساس ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2020ء) ہلالِ احمر پاکستان کے وفد نے احساس پروگرام کی چیئرپرسن ثانیہ نشتر سے ملاقات اور محروم طبقات کی مالی مدد کے حوالے سے باہمی اشتراک پر اتفاق کیا گیا۔ وفد کی قیادت چیئرمین ہلالِ احمر ابرار الحق کررہے تھے، وفد میں سیکرٹری جنرل ہلالِ احمر خالد بن مجید، ایڈوائزر کوآرڈینیشن کرنل (ر) شاہ رٴْخ شامل تھے۔

ہلال ِاحمر کمیونٹی کی سطح پر محروم طبقات کی مالی معاونت کرے گا، ایسے طبقات جو مالی معاونت سے محروم ہیں کی مالی مدد کیلئے دونوں ادارے مل کر کام کریں گے۔ ملاقات میں یہ طے پایا کہ احساس پروگرام مالی معاونت کیلئے مستحقین کا ڈیٹا ہلالِ احمر کو فراہم کرے گا۔ کیٹگری ڈی ڈیٹا جوکہ دیہاڑی دار اور بے روزگار افراد پر مشتمل ہے یہ ڈیٹا ہلالِ احمر کو فراہم کیا جائے گا تاکہ کیش ٹرانسفر پروگرام کے ذریعے اِن افراد کی مالی معاونت کی جاسکے۔

(جاری ہے)

اِس موقع پر چیئرمین ابرار الحق نے کہا کہ محروم طبقات ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں، ہلال ِاحمر اِن کی خدمت کو عبادت سمجھتا ہے۔ ہم ایسے طبقات کے اعدادوشمار حاصل کرنے کے بعد بھرپور مالی معاونت کریں گے۔ اِس موقع پر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ہلال ِاحمر کا کردار اہمیت کا حامل ہے اِس ادارے کے ہمیشہ انسانی خدمت کو اوّلیت دی ہے، حکومت کے ساتھ ہلال ِاحمر کا تعاون قابل رًشک ہے۔ سیکرٹری جنرل خالد بن مجید کا کہنا تھا کہ ہلال ِاحمر کیش ٹرانسفر پروگرام کے ذریعے ملک کے بیشتر اضلاع میں سانحات اور حادثات میں متاثرین کی بھرپور مدد کرچکا ہے۔ دونوں اداروں کا اشتراک بہتر طریقہ سے متاثرین کی مدد کرے گا۔

متعلقہ عنوان :