ویانا پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیر اہتمام 5 اگست کو انڈین سفارتحانہ ویانا کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا

جس میں پاکستانی، کشمیری اور آسٹریا کی مقامی تنظیموں کے عہدیداران کے علاوہ مقامی صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ممبران نے بھرپور شرکت کی

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 7 اگست 2020 18:22

ویانا پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیر اہتمام 5 اگست کو انڈین سفارتحانہ ..
آسٹریا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء) ویانا پاکستان کمیونٹی فورم آسٹریا کے زیر اہتمام 5 اگست کو انڈین سفارتحانہ ویانا کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرے کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی، کشمیری اور آسٹریا کی مقامی تنظیموں کے عہدیداران کے علاوہ مقامی صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ مقررین نے کشمیر کے محاصرہ کا ایک سال مقرر ہونے کے موقع پر بھارتی حکومت کے طرف سے کشمیر میں جاری ظلم و ستم اور جبر و استبداد کی شدید مذمت کی اور بھارتی حکومت سے اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق کشمیریوں کو راے شماری سے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

مقررین نے نے کہا کہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے اقدام سے کشمیر ایک اجتماعی جیل کی شکل اختیار کر چکا ہے، کشمیریوں کے تمام بنیادی انسانی حقوق معطل ہیں اور تمام سیاسی قائدین جیلوں میں بند ہے۔

(جاری ہے)

بھارت نے 1947 سے لے کر آج تک کشمیریوں سے کیا ہوا کوئ بھی وعدہ یا معاہدہ پورا نہیں کیا۔ اس موقع پر شدید نعرہ بازی بھی کی گئ۔ مقررین میں پی سی ایف کے نائب صدر خواجہ منظور احمد، کشمیر کچلر سینٹر کے سیکرٹری انفارمیشن جہانگیر میر، آسٹرین سول سوسائٹی کی تنظیم زیگی کے صدر ڈاکٹر گنتھر کلوڈنر، پی سی ایف اے وومن ونگ سے مقیتہ احمد، آسٹرین صحافی میخائل پروبیسٹنگ، منہاج القران کے صدر شیخ محبوب وارثی، پروفیسر مدثر اعوان، النور اسلامک سینٹر کی طرف سے خافظ حفیظ الازہری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوے بین الاقوامی برادری سے مطالبی کیا کہ کشمیر میں جاری ظلم و ستم بند کرنے کے لئے بھارتی حکومت پر زور ڈالیں۔

دوران مظاہرہ موجودہ انتہا پسند بھارتی وزیر اعظم کے خلاف زبردست نعرہ بازی بھی کی گئ اور ویانا کا تاریخی مقام کارلز پارٹ ہم کیا مانگیں آزادی، ہم لے کے رہیں گے آزادی، ہم چھین کے لیں گے آزادی اور ہم لے کے رہیں گے آزادی کے نعروں سے گونجتا رہا۔ مظاہرہ کے اہتمام پر بھارتی سفارتحانہ کو ایک احتجاجی یاداشت بھی پیش کی گئ۔ اس موقع پر آسٹرین سیکورٹی فورس کے بھاری تعداد بھی موجود رہی۔