Live Updates

جرمنی کے صوبے زاگسن کےصنعتی شہر لائپزگ میں پاکستانی کیمونٹی نے اپنے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ھوئے محفل شان مصطفیٰ وعید ملن پارٹی کاانعقاد کیا گیا

محفل شان مصطفیٰ و عید ملن میں تمام مسالک کے لوگوں کی بلاتفریق مثالی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 7 اگست 2020 18:30

جرمنی کے صوبے زاگسن کےصنعتی شہر لائپزگ میں پاکستانی کیمونٹی نے اپنے ..
لائپزگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 اگست2020ء،نمائندہ خصوصی،مطیع اللہ) جرمنی کے صوبے زاگسن کےصنعتی شہر لائپزگ میں پاکستانی کیمونٹی نے اپنے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ھوئے محفل شان مصطفیٰ وعید ملن پارٹی کاانعقاد کیا گیا محفل شان مصطفیٰ و عید ملن میں تمام مسالک کے لوگوں کی بلاتفریق مثالی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیئے محفل شان مصطفٰی و عید ملن میں لائپزیگ و قریب وجوار کے اضلاع سے مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں سمیت سکھ کیمونٹی کی رہنماؤں و مقامی کیمونٹی کےبزنس مین نے بڑی تعداد میں کی شرکت کی کانفرنس کی صدارت نامور مذہبی اسکالر امام و خطیب جامعہ مدینہ الرسول آستانہ عالیہ نقشبندیہ آل رسول بیلجئیم کے صاحبزادہ پیرسید حسنات احمد بخاری نے کی کانفرنس کا باقاعدہ آغاز حافظ محمد مشتاق کی تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا میلاد کمیٹی لائپزگ کے میزبان عمران علی منج اور ممبر میلاد کمیٹی نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اس موقع پر لائپزیگ کے مشہور نعت خواں حافظ مشتاق، ندیم مغل، محمد نواز مہر، چوہدری محمد ارشد، چوہدری محمد سلیم، عبدالقیوم نے نعت مقبول پیش کیے محفل شان مصطفیٰ سے خطاب کرتے ھوئے اسلامی اسکالر مولانا صاحبزادہ پیرسید حسنات احمد بخاری نے اپنے خطاب میں کشمیر پر ظلم وستم بھارت کے جارحانہ عزائم کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ستر سالوں سے ظلم و بربریت کو سہتے ھوئے کشمیری عوام گزشتہ ایک سال سے ہندوئوں چالوں پھنس گئے ہیں ہم 5 اگست کو یوم استحصال اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کے طور پر منائنگے انہوں نے کہا کہ نبوت اور رسالت کا آغاز میرے آقاﷺ سے ہے اور سلسلہ نبوت و رسالت کا اختتام بھی میرے آقا حضرت محمد ﷺپر ہے انہوں نے کہا کہ رسولؐ نے ہمیں اپنی زندگی کے زریعے دنیامیں زندگی گزارنے کا نمونہ پیش کیاہمیں حضوؐر کی سیرت سے سبق حاصل کرنا چاہیئے انہوں نےکہاکہ اسلام امن و محبت اور رحمت کا دین ہے۔

(جاری ہے)

اور ہمارے نبی سارے جہانوں کیلیے رحمت بن کر تشریف لائے۔ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرت صرف مسلمان کی نہیں بلکہ پوری انسانیت کی تکریم کا درس دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی نظریں ہم پر لگی رہتی ھے کہ کب ہم ایک دوسرے کو تفریقہ میں ڈالے لیکن ہم ایک ھے ہمارا دین مذہب رہن سہن ہر قسم کے معاملات ایک ھے انہوں نے کہا کہ ہم نے تارکین وطن بن کر حضورۖ کی سنت کو زندہ کیاھے ہم دیار غیر میں رہتے ھوئے دین اللہ پر قائم ھے میزبان عمران علی منج نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارا بنیادی عقیدہ ہے اس پر ہم کسی قسم کا سمجھوتا کرنے کو تیار نہیں قرآن و حدیث کی روشنی میں ہم مسلمان یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ حضور ﷺ کے بعد کوئی نبیؐ پیدا نہیں ہو سکتا کیونکہ آپ آخری نبیؐ تھے وہ کیمونٹی جو حضورؐ کے بعد بھی کسی کو نبی مانتی ہے،ہم انھیں دائیرہ اسلام سے خارج سمجھتے ہیں محفل شان مصطفیٰ نمبرگ کے چوہدری حاجی محمد۔

سلیم کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد جرمنی میں رہنے والے مسلمانوں اور بالخصوص نوجوان نسل کو محفل مصطفیٰ و سیرت کی اہمیت و افادیت سے آگاہی دینا ہے،ان کے دلوں میں حضور نبی کریم ﷺ کی محبت،عشق رسول اور بلخصوص عقیدہ ختم نبوت کو واضع کرنا ہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اسلام امن کا دین ہے ہمیں اپنا پیغام نفرت اور تشدد نہیں بلکہ محبت اور اخلاق سے گمراہ لوگوں تک پہنچانا ہے اور یقینا کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ مرنے کے بعد وہ جہنم کی آگ کا ایندھن بنے،میرے آقا کی محبت اور ان سے وفاداری ہمیں سچا مسلمان بناتی ہے سکھ کیمونٹی کے رہنما سردار مکھن سنگھ نے کہا کہ ہم اسلام کو دنیا کے امن کی ضامن قرار دیتے ھے ہم ایک خدا کے ماننے والے ہیں ایک رسولؐ کو مانتے ھے جو دنیاکے لیے امن و سلامتی کا پیغام لائے قبل ازیں سیرت کانفرنس کے میزبان میلاد کمیٹی لیپزک نے مختلف قافلوں کی شکل میں شریک نیوریمبرگ راجہ فیصل، حاجی سلیم. محمد اعظم، حاجی چوہدری احمد علی ، ڈریسڈن رانا ثاقب خالد اور ایلن برگ حاجی افتخار سمیت دور دراز علاقوں سے شریک شرکاء کو خوش آمدید کہاگیا کانفرنس کے مہمانوں نے شان مصطفیٰ و عید ملن کا کامیاب انعقاد پر مبارک باد پیش کی آخرمیں صدر محفل صاحبزادہ پیرسید حسنات احمد بخاری نے پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کے لئے دعا کی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات