شہر یار آفریدی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،

مقبوضہ وادی میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

جمعہ 7 اگست 2020 20:32

شہر یار آفریدی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر شہریار آفریدی نے وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت کی پر زور مخالفت کے باوجود، پانچ دہائیوں کے بعد سلامتی کونسل میں مسئلہ کشمیر کا تیسری مرتبہ زیر بحث آنا ہماری اہم سفارتی کامیابی ہے ۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بین الاقوامی میڈیا، انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں پر سراپا احتجاج ہیں ۔کشمیرکمیٹی کے چیئرمین شہریارآفریدی نے بہترین خارجہ پالیسی اپناتے ہوئے، کشمیرکامقدمہ عالمی سطح پر موثرانداز میں پیش کرنے اورمقبوضہ وادی میں جاری مظالم پرعالمی برادری کی توجہ مبذول کروانے پر وزیر خارجہ کو مبارکباد پیش کی۔