امریکہ کی جانب سے عطیہ کیے گئے 100ونٹیلیٹرز کی دوسری کھیپ کی تقسیم

جمعہ 7 اگست 2020 20:32

امریکہ کی جانب سے عطیہ کیے گئے 100ونٹیلیٹرز کی دوسری کھیپ کی تقسیم
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) امریکہ کی جانب سے عطیہ کیے گئے 100ونٹیلیٹرز کی دوسری کھیپ کی تقسیم کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کو 13، کیپی 27، پنجاب کو 23 ونٹیلیٹرز دیئے گئے ،سندھ کی26، آزاد کشمیر 6 اور جی بی کے حصّے میں 5 ونٹیلیٹرز آئے،امریکی حکومت کی طرف سے پاکستان کو کووڈ کے مجموعی طور پر 200 ونٹیلیٹرز عطیہ کیے گئے ہیں،دوسری کھیپ کے 100 ونٹیلیٹرز امریکی سفیر نے اسلام آباد میں چیئرمین این ڈی ایم اے کے حوالے کیے تھے ،این ڈی ایم اے نے ان ونٹیلیٹرز کی تنصیب کے لیے ہسپتالوں کی فہرست بھی جاری کر دی ہے۔

ترجمان کے مطابق ہسپتالوں کی فہرست صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے مرتب کی گئی ہے،پہلی کھیپ کے 100 ونٹیلیٹرز پہلے ہی صوبوں کو تقسیم کر دئیے گئے تھے